14 ستمبر، 2024، 4:06 PM

ایران اوپیک کے تیل پیدا کرنے والے تیسرے ملک کے طور پر پوزیشن برقرار رکهنے میں کامیاب

ایران اوپیک کے تیل پیدا کرنے والے تیسرے ملک کے طور پر پوزیشن برقرار رکهنے میں کامیاب

تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (OPEC) نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران نے اگست میں 3.277 ملین بیرل یومیہ (bpd) خام تیل پیدا کیا، جس میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 4,000 bpd اضافہ درج کیا گیا ہے۔

مہر نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے سعودی عرب اور عراق کے بعد اوپیک کے تیسرے سب سے بڑے تیل پیدا کرنے والے ملک کے طور پر اپنا مقام برقرار رکھا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران نے جولائی میں 3.273 ملین بی پی ڈی خام تیل پیدا کیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق اسلامی جمہوریہ کی 2024 کی دوسری سہ ماہی کے لیے خام تیل کی اوسط پیداوار 3.238 ملین بی پی ڈی رہی جو سال کی پہلی سہ ماہی کے اعداد و شمار کے مقابلے میں 59,000 bpd اضافے کی نشاندہی کرتی ہے۔

رپورٹس میں 2022 کے لیے ایرانی خام تیل کی اوسط پیداوار 2.554 ملین بی پی ڈی تھی، جبکہ 2023 میں اوسط پیداوار 2.859 ملین بی پی ڈی تھی۔

یہ پیش گوئی کی گئی ہے کہ ایران کی تیل کی پیداوار میں مزید 100,000 bpd کا اضافہ ہوگا، جو 2024 میں 3.2 ملین bpd تک پہنچ جائے گا۔

News ID 1926641

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha